لاہور: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پرفارمنس متاثر ہونے لگی۔
یواے ای میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کپتان بابراعظم 6 میچز میں 4 ففٹیز سمیت 60.60 کی اوسط سے 303رنز بنانے والے بہترین بلے باز اور ٹاپ اسکورر تھے، دورہ بنگلادیش کے3میچز میں انہوں نے بالترتیب 1،7اور 19رنز بنائے،ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں ان کو کھاتہ کھولنے کی بھی مہلت نہ ملی۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں صرف 7 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ گزشتہ 5 میچز میں بابر اعظم نے 6.80کی اوسط سے صرف 34رنز بنائے ہیں۔