news
English

بڑے ہدف کے باوجود شکست کیوں ہوئی؟ بابراعظم نے وجہ بتادی

 راولپنڈی: پشاور زلمی کے کپتان نے بڑے ہدف کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتا دی۔

بڑے ہدف کے باوجود شکست کیوں ہوئی؟ بابراعظم نے وجہ بتادی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر طرح کی باولنگ کی لیکن جیسن رائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے ہمیشہ سے موزوں ہوتی ہے، جس کا فائدہ ہم نے اٹھایا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اتنے بڑے اسکور کے باوجود شکست پر مایوسی ہوئی مگر اگلے میچز میں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ شکست میں ہماری غلطیاں بھی بہت تھیں، جن پر آئندہ قابو پانے کی کوشش کریں گے، سرفراز ان فٹ ہونے کے باعث نہیں کھیل سکے، انشاء الله شکست کو بھول کر آئندہ کے میچز اچھے کے لیے کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور خراب چلتا رہتا یے کوشش کریں گے متحد رہیں، باؤلنگ میں اچھا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن نہیں کرپائے۔

اپنی اننگز کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں 100 کرنے کی خواہش تھی، اللہ نے کرم کیا اور کامیابی ملی۔ پی ایس ایل میں جو کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں وہ پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پی ایس ایل پر فوکس ہے جب انڑنیشنل میچز کے لیے جائیں گے تب سوچیں گے۔

 دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے کہا کہ پر فامنس پر خوش ہوں، جب بھی آپ 2 سو کے ٹارگٹ کا تعاقب کررہے ہوں تو یہ مشکل ہوتا ہے مگر میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے ہدف حاصل کر لیا۔ جیسن روئے کا کہنا تھا یہ میری ٹی ٹونٹی کی بہترین اننگز تھی راولپنڈی کا کرائوڈ بھی بہت شاندار رہا، بچے بڑے سب موجود تھے جیسن رائے نے بابر اعظم کی اننگز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بابر اعظم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔