شکیب الحسن سے پہلے بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرانتحابات میں حصہ لیں گے۔ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔
شکیب الحسن فی الحال ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔
شکیب الحسن سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں، وہ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔