news
English

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر سر پرگیند لگنے کے باعث زخمی، اسپتال منتقل  

یہ افسوسناک واقعہ کومیلا وکٹورینز کے پریکٹس سیشن کے دوان پیش آیا۔

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر سر پرگیند لگنے کے باعث زخمی، اسپتال منتقل  

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان پریکٹس سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کومیلا وکٹورینز کے پریکٹس سیشن کے دوان کرکٹر مستفیض الرحمان کے سر گیند لگ گئی جس کے باعث خون بہنے لگا۔ 
بنگلہ دیشی کرکٹر کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میتھیو فورڈ کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران زوردار شارٹ کھیلا گیا تھا تاہم فیلڈر گیند روکنے میں ناکام رہے اور بال مستفیض الرحمان کے سر پر جالگی، جس سے انہیں شدید چوٹ آئی۔ 
واضح رہے کہ تیز گیند باز مستفیض الرحمانبنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے جاری سیزن میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انہوں نے 9 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔