news
English

بنگلہ دیش اے کو بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈرنے کرکٹ سے 2 ماہ کابریک لے لیا

بنگلہ دیش کے اہم کرکٹر سیف الدین جم سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

بنگلہ دیش اے کو بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈرنے کرکٹ سے 2 ماہ کابریک لے لیا

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمد سیف الدین نے ذہنی دباؤ اور جسمانی تھکن کے باعث بنگال ٹائیگرز کی اے ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری اختیار کرلی۔ 
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان شاہینز کے خلاف 2 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے آل راؤنڈر کو منتخب کیا گیا تھا تاہم محمد سیف الدین نے ذہنی دباؤ اور جسمانی تھکن کے باعث کرکٹ کی سرگرمیوں سے 2 ماہ کا وقفہ لینے کی درخواست کردی۔ 
بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے اس حوالے سے کہا کہ سیف الدین نے اپنی ای میل میں آگاہ کیا ہے کہ ملک میں بدامنی اور گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کینیڈا نہ جانے پر مایوس ہوں جبکہ ان تمام معاملات کے باعث 2 ماہ تک ہر طرح کی کرکٹ سے خود کو دور رکھنا چاہتا ہوں، امید ہے آپ اس درخواست کو مثبت انداز میں لیں گے۔،،   
سیف الدین نے جولائی کے آخر میں کینیڈا کے لیے اپنی طے شدہ پرواز سے دو دن قبل میرپور میں جم سیشن کے دوران انجری کا ذکر نہیں کیا، انہیں مونٹریال ٹائیگرز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔ 
بی سی بی کے فزیو مجدد ثانی نے وضاحت کی کہ سیف الدین کو انجری کی وجہ سے میڈیکل ٹیم لینے کا کہا تھا جبکہ درد کی شدت کو دیکھتے ہوئے علاج کی ہدایات دی تھیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں کپتانی شان مسعود اور نائب کپتانی شاہین آفریدی سے لے کر سعود شکیل کے سپرد کردی گئی تھی۔