news

ایشیاءکپ: بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ایشیاء کپ کے اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں۔

ایشیاءکپ: بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلیں، ٹیم میں شامل سبھی کھلاڑیوں کی جانب سے اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اب لٹن داس کو نجم الحسن شانتو کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ بنایاگیاہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ حریف ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بنگلہ ادیش کا اسکواڈ: 
شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔