news
English

پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آوٹ کلاس کیا، کپتان بنگلادیش

امید ہے کہ ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوں گے، محمود اللہ

پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آوٹ کلاس کیا، کپتان بنگلادیش فوٹو: اے ایف پی

 بنگلا دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا کہنا ہے کہ سیریز کا رزلٹ ہمارے لیے مایوس کن ہے اور پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آوٹ کلاس کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ عامر اور وہاب کی عدم موجودگی میں بھی پاکستان کا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب رہا، ہماری ٹیم میں اہلیت کی کمی نہیں تاہم لڑکوں کے لیے سلو وکٹوں پر رنز کرنا آسان نہیں  تھا۔

محمود اللہ کا کہنا تھا کہ سیریز کا رزلٹ ہمارے لیے مایوس کن ہے اور سیریز ہارنے کا دکھ بھی ہے، اپنی سرزمین پر فیورٹ پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آوٹ کلاس کیا، ہم توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کرسکے تاہم واپس جاکر اپنی خامیوں کو  دور کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ ٹیسٹ ٹیم  پاکستان میں اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوگی۔

بنگلا دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان میں فراہم کی جانے والی سکیورٹی پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر انتظامات کے حوالے سے یہ سیریز بہت اچھی رہی اور لوگوں نے بہترین کرکٹ کو انجوائے کیا۔