news

دورہ پاکستان: بنگلہ دیش نے ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے رابطہ کرلیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہوگا۔

دورہ پاکستان: بنگلہ دیش نے ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے رابطہ کرلیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اعلیٰ حکام نے ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے پاکستانی حکام سے رابطہ کرلیا۔ 
بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی 17 اگست سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، یہ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔ 
اس سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 30 ​​اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں شیڈول ہے۔ 
بنگلہ دیش کرکٹ آپریشن کے چیئرمین جلال یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فراہم کرنا پاکستان کا کام ہے تاہم اس حوالے سے پاکستانی حکام نے یقین دہانی کروائی ہے۔  
انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کے دوران آپ نے دیکھا ہوگا بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی پر دورے کی تصدیق کی گئی۔  
جلال یونس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ہم پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔