news

جنوری میں بنگلادیش پریمیئر لیگ، پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم

لاہور: جنوری 2022 میں بنگلادیش پریمیئر لیگ کا شیڈول پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم ہوگیا۔

جنوری میں بنگلادیش پریمیئر لیگ، پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم

پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم ہونے کے باوجود بنگلادیش اپنی پریمیئر لیگ کی کامیابی کے لیے پْرامید ہے، ٹی ٹوئنٹی لیگ جنوری میں کرانے کا پلان بنایا جارہا ہے، اسی ماہ کے آخری ہفتے میں پی ایس ایل شروع ہوجائے گی۔

بی پی ایل کے حتمی شیڈول اور فرنچائزز کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، البتہ بنگلادیشی بورڈ پْرامید ہے کہ شیڈول متصادم ہونے پر بھی اس کی لیگ کا رنگ پھیکا نہیں پڑے گا۔

گورننگ کونسل کے رکن شیخ سہیل نے مقامی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ہم رواں ماہ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کررہے ہیں، ہمیں پی ایس ایل کی وجہ سے کوئی مسائل نہیں،ہم پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے کرکٹرز کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد ممکنہ ناموں پر غور کرسکتے ہیں، اصل فکر کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی ہے۔