news

ایشیاء کپ: بنگلہ دیشی بلے باز مشفیق الرحیم بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے

مشفیق الرحیم ابھی کچھ عرصہ ڈھاکہ میں ہی رہیں گے، بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ

ایشیاء کپ: بنگلہ دیشی بلے باز مشفیق الرحیم بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے

بنگلہ دیش کے 35 سالہ بلے باز اپنی اہلیہ اور نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بھارت کے خلاف جمعے کے روز ہونے والے ایشیاء کپ سپر فور کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ 
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم اپنی اہلیہ اور نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے چھٹی پر ہیں اور وہ بھارت کے ساتھ جمعے کے روز ہونے والے ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ بنگلہ دیش پہلے ہی 17 ستمبر کو فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے جب بھارت نے منگل کے روز کولمبو میں سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دی تھی۔ 
مشفیق الرحیم اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے لیے بنگلہ دیش واپس آئے تھے جس کی پیر کے روز پیدائش ہوئی۔ ابتدائی طور پر ان کے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بھارت کیخلاف میچ کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کی امید تھی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اب ڈھاکہ میں ہی رہیں گے۔ بی سی بی کے آپریشنز چیف جلال یونس نے کہا مشفیق الرحیم نے ہمیں بتایا کہ ان کی اہلیہ اور بچوں کو ان کی ضرورت ہے۔ 
"ہم اس کی صورتحال کو پوری طرح سمجھتے ہیں اور ہم نے اسے میچ کو چھوڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔" کپتان شکیب الحسن، جو 9 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد مشفیق الرحیم کے ساتھ وطن واپس آئے تھے، بدھ کے روز کولمبو میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے، وہ اگلے ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کی تیاری کرنے سے پہلے بھارت کے خلاف اس میچ میں حصہ لیں گے۔