news
English

ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش کے شرف الاسلام میچ سے قبل انجری کا شکار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف ڈیلاس میں رکھاگیا ہے، شرف الاسلام کے پاس صحت یاب ہونے کے لیے چھ دن کا محدود وقت ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش کے شرف الاسلام میچ سے قبل انجری کا شکار

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی کے میگا ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بنگلہ دیش کے میچ سے قبل فاسٹ بولر شرف الاسلام زخمی ہو گئے۔ 
ہفتے کے روز نیویارک میں وارم اپ فیلڈنگ کے دوران بنگلہ دیش کے تیز رفتار بولر شرف الاسلام انجرڈ ہوگئے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ 2024 میں اپنی ٹیم کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ 
ٹی  20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف ڈیلاس میں رکھاگیا ہے، شرف الاسلام کے پاس صحت یاب ہونے کے لیے چھ دن کا محدود وقت ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے معالج دیباشیس چودھری نے اتوار کےروز ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بولر کے ہاتھ پر چھ ٹانکے لگے ہیں۔ چودھری نے کہا کہ ان کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جلد واپس آ سکیں
۔ 
تیز گیند باز نے بھارتی ٹیم کی اننگز کے آخری اوور میں ہاردک پانڈیا کی تیزرفتار ڈرائیو کو روکنے کی کوشش کی اس دوران ان کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں علاج کے لیے میدان سے باہر لے جایا گیا۔ 
مسلسل میچ ہارنے والی مشکلات کا شکار بنگلہ دیشی ٹیم اپنے تیز گیند باز تسکین احمد کی بحالی کے لیے بھی کوشاں ہے جو کافی عرصے سے صحت کی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ 
بنگلہ دیشی پیسر تسکین احمد امریکہ کے خلاف حالیہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز سے محروم رہے تھے جس میں بنگلہ دیش کو 2-1 سے شکست ہوئی تھی۔