news
English

ٹی20 ورلڈکپ 2024کے لیے بازیدخان کا 15رکنی پاکستانی پلیئنگ اسکواڈ

بازید خان نے پہلی پسند کے طور پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو منتخب کیا جبکہ اعظم خان اور محمد حارث کا بطوو بیک اپ وکٹ کیپر انتخاب کیا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024کے لیے بازیدخان کا 15رکنی پاکستانی پلیئنگ اسکواڈ

سابق کرکٹر بازید خان نے امریکا میں 6 جون سے شروع ہونے والےٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے پاکستانی اسکواڈ کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے محمد حارث اور عامر جمال کو موقع دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر بازید خان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی پاکستانی پلیئنگ اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔ 
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ کے آغاز سے قبل اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر بازید خان نے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر محمد رضوان کو منتخب کیا جبکہ محمد حارث اور اعظم خان کو ان کے بیک اَپ کے طور پر اسکواڈ میں جگہ دی۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ پاور پلے میں بولرز پر اٹیک کرے گا، جس سے ٹیم کو اچھا آغاز ملنے کی توقع ہے جبکہ شائقین کو بھی چھکے چوکے دیکھنے کو ملیں گے۔ 
بولنگ کے شعبے میں بازید خان نے عماد وسیم، شاداب خان، ابرار احمد، آل راؤنڈر افتخار احمد اور صائم ایوب کی موجودگی میں اٹیک کو مضبوط کہا جبکہ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی حثیت سے عامر جمال کو اپنے اسکواڈ میں جگہ دی۔ 
بازید خان کا 15 رکنی آئیڈیل پاکستانی اسکواڈ: 

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، محمد حارث، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف۔