news

بی سی بی کا بنگلہ دیش اے کے دورہ پاکستان کے لیے کپتانوں کا اعلان

یہ اعلان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بدھ کےروز ایک پریس ریلیز میں کیا۔

بی سی بی کا بنگلہ دیش اے کے دورہ پاکستان کے لیے کپتانوں کا اعلان

بنگلہ دیشی اوپنر انعام الحق بیجوئے پاکستان اے کے خلاف آئندہ دو میچوں کی چار روزہ سیریز میں بنگلہ دیش اے کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ بلے باز توحید ہردوئے کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 
یہ اعلان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بدھ کےروز ایک پریس ریلیز میں کیا۔ 
اس سے قبل بی سی بی نے منگل کو دونوں سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا لیکن کپتانوں کے نام نہیں بتائے تھے۔ 
بیجوئے، جنہوں نے بنگلہ دیش کے لیے پانچ ٹیسٹ کھیلے ہیں، 2022 میں اپنے آخری میچ کے ساتھ 44.18 کی اوسط کے ساتھ مضبوط فرسٹ کلاس ریکارڈ کے حامل ہیں۔ 
دوسری طرف، توحیدہردوئے مارچ 2023 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے بنگلہ دیش کی وائٹ بال ٹیموں میں مستقل طور پر موجود رہے ہیں۔ 
بنگلہ دیش اے کی ٹیم 6 اگست کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔ دورے کا آغاز چار روزہ سیریز سے ہوگا جس کا پہلا میچ 10 سے 13 اگست اور دوسرا 17 سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔ چار روزہ میچوں کے بعد ٹیمیں اسلام آباد میں 23، 25 اور 27 اگست کو تین ایک روزہ میچوں میں مدمقابل ہوں گی۔ 
پہلے چار روزہ میچ کے لیے بنگلہ دیش کا اسکواڈ: 
انعام الحق بیجوئے (کپتان)، محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفق الرحیم، شہادت حسین دیپو، مصدق حسین سیکت، معید الاسلام انکون، نعیم حسن، حسن مراد، تنویر اسلام، حسن محمود، تنظیم ثاقب، ریجا الرحمان۔ راجہ، اور روئیل میاں۔ 
دوسرے چار روزہ میچ کے لیے بنگلہ دیش کا اسکواڈ: 
انعام الحق بیجوئے (کپتان)، نعیم شیخ، سیف حسن، سومیا سرکار، شہادت حسین دیپو، مصدق حسین سیکت، ذاکر علی انیک، توحید ہردوئے، معید الاسلام انکون، حسن مراد، تنویر اسلام، محمد سیف الدین، تنظیم ثاقب، راجا الرحمن راجہ اور روئیل میاں۔ 
ایک روزہ میچوں کےلیے بنگلہ دیش کا اسکواڈ: 
توحید ہردوئے (کپتان)، سومیا سرکار، انعام الحق بیجوئے، نعیم شیخ، سیف حسن، ذاکر علی انیک، معید الاسلام انکون، مصدق حسین سیکت، رشاد حسین، شیخ مہدی، تنویر اسلام، محمد سیف الدین، تنظیم ثاقب، راجا الرحمن راجہ اور روئیل میاں۔