news

بی سی سی آئی کا کوہلی اور روہت کو ٹی20 فارمیٹ سے ڈراپ کرنے کا عندیہ

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اگلے سال شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے لئے تمام سینئر پلئیرز کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بی سی سی آئی کا کوہلی اور روہت کو ٹی20 فارمیٹ سے ڈراپ کرنے کا عندیہ

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 10 وکٹوں سے بدترین شکست کے بعد سے بورڈ نے سینئر کھلاڑیوں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگلے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نئی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جس میں زیادہ تر سینئر کرکٹرز نہیں ہوں گے اور اگر کوئی نہیں چاہتا تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ آئندہ برس بھارت کو محض 12 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں جبکہ ہمارا فوکس ون ڈے ورلڈکپ ہوگا، اسی لیے نئے کمبینیشن کو موقع دینا اولین ترجیح ہوگی۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کرکٹر چیتن شرما کی قیادت میں کام کرنے والی 4 رکنی نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کردیا تھا۔

برطرف ہونے والی سلیکشن کمیٹی کے دورمیں بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔