news
English

’ہمیں بادشاہوں کی طرح رکھا گیا‘ راجربنی کاپاکستانی مہمان نوازی پر بیان

بھارتی وفد پاکستانی میزبانی کے گن گاتا ہوا وطن واپس پہنچ گیا۔

’ہمیں بادشاہوں کی طرح رکھا گیا‘ راجربنی کاپاکستانی مہمان نوازی پر بیان

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا وفد پاکستان کی شاندار میزبانی کے گن گانے لگا، راجر بنی اور راجیو شکلا وفد کے ہمراہ 4 ستمبر کو لاہور پہنچے تھے اور بدھ کو بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت پہنچ گیا۔ 
وطن واپسی پر بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہمان نوازی کا تجربہ شاندار رہا، ویسی ہی میزبانی ملی جیسے 1984 میں ٹیسٹ میچ کے دوران ملی تھی۔ 
انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، ہمارا وقت بہت اچھا رہا، ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے ساتھ ملنے کا موقع ملا، ہمارے دورے سے سب بہت خوش تھے اور ہمیں بھی اس دورے سے بہت خوشی ہوئی۔ 

راجر بنی نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ شروع ہونی چاہیے، ہم نے اْنھیں بتایا ہے کہ اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، ہم وہی کریں گے جو ہماری حکومت کہے گی، یہ کرکٹ کا دورہ تھا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔