گزشتہ سال پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی، لیکن بھارت، جو حتمی طور پر فاتح رہا، نے اپنے تمام میچ "ہائبرڈ ماڈل" کے تحت سری لنکا میں کھیلے تھے۔
بی سی سی آئی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے دو ممکنہ غیر جانبدار مقامات کی تجویز پیش کر دی۔
اگلے سال فروری اور مارچ کے مہینے میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے اے این آئی کو بتایا کہ کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے دبئی یا سری لنکا میں میچز کرانے کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے کہا، "ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔ ہم آئی سی سی سے کہیں گے کہ وہ بھارتی ٹیم کے میچ دبئی یا سری لنکا میں کرائے"۔
اس سے قبل 6 مئی کو، بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم مذکورہ ٹورنامنٹ کے لیے تبھی پاکستان جائے گی اگر مرکزی حکومت کی طرف سے اسے اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ "چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں، ہم وہ کریں گے جو حکومت ہند ہمیں کرنے کو کہے گی۔ ہم اپنی ٹیم تبھی بھیجتے ہیں جب حکومت ہند ہمیں اجازت دیتی ہے۔ لہذا ہم ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے مطابق جائیں گے۔"
گزشتہ سال پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی لیکن بھارت نے اپنے تمام میچز سری لنکا میں ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کے تحت کھیلے تھے، آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا انعقاد آئندہ سال فروری میں پاکستان میں ہوگا مگر بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ "چیمپینز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم میچ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔"
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کا میچ لاہور میں نہیں کھیلے گی۔ بی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کروانے کے لیے کہے گی۔
چمپینز ٹرافی آئندہ سال فروری سے مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2008 میں ہونے والے ایشیا کپ کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔
دونوں ٹیموں نے آخری سریز 2012 میں بھارت میں کھیلی تھی