news
English

زیک کرولی کا ایل بی ڈبلیو، اسٹوکس نے ڈی آر ایس پر ہی سوال اٹھادیے

ٹیکنالوجی موجود ہے مگر ہر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ 100 فیصد درست نہیں، بین اسٹوکس۔

زیک کرولی کا ایل بی ڈبلیو، اسٹوکس نے ڈی آر ایس پر ہی سوال اٹھادیے

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے زیک کرولی کو ایل بی ڈبلیو قرار دیے جانے پر ڈی آر ایس پر ہی سوالات اٹھادیے۔
انگلش بلے باز زیک کرولی نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 73 رنز بنائے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی 36 رنزسے آگے نہیں بڑھ سکا۔ 42 اوور کے آخر میں کلدیپ یادیو کی فل لینتھ ڈلیوری کرولی کے پیڈ سے ٹکرائی، فیلڈ امپائر ماریس ایراسمس نے انھیں ناٹ آؤٹ دیا، میزبان ٹیم کے کپتان روہت شرما نے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے وقت لیا اور پھر ریویو لے لیا، جس کا انھیں صلہ ملا جب گیند اسٹمپ سے ٹکراتی دکھائی دے رہی تھی، جس پر ایمپائر ایراسمس نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بیٹر کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔ 
میچ کے بعد انگلش کپتان اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی موجود ہے مگر ہر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ 100 فیصد درست نہیں، اس لیے امپائرکال موجود ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر ٹیکنالوجی غلط تھی، بہرحال میں اس میچ میں شکست کی وجہ اس کو قرار نہیں دے رہا مگر میری یہ ذاتی رائے ہے کہ اس موقع پر ٹیکنالوجی غلط تھی۔