ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والی کارکردگی کے بعد بین اسٹوکس نے شعیب بشیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
انگلینڈ اور ویسشٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آف سپنر شعیب بشیر نے شاندار بولنگ کراتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شعیب بشیر کے شاندار ڈسپلے نے انگلینڈ کے لیے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ناٹنگھم میں دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل تھیں جہاں انگلش ٹیم نے کالی آندھی کو 241 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے 385 رنز کے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دوسری اننگز میں انگلش آف اسپنر شعیب بشیر نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 416 اور دوسری میں 425 رنز بنائے تھے، اولی پاپ، ہیری بروکس اور جو روٹ نے سنچریاں اسکور کیں۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والی کارکردگی کے بعد بین اسٹوکس نے شعیب بشیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26جولائی سے شروع ہو گا۔
یہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 جولائی سے ایجبسٹن،برمنگھم میں شروع ہوگا۔ میزبان انگلینڈ کو مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو بآسانی اننگز اور 114 رنز سے شکست دی تھی جبکہ 18 سے 22 جولائی تک ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں برطانوی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 241 رنز سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جولائی تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔