news
English

بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل

بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔ 
انوشکا شرما، جن کے ہاں گزشتہ ماہ فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اُنہوں نے اپنےایک مختصروقفے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے۔ 
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت، تازہ دم اوربالکل فِٹ نظر آرہی ہیں۔ 
مذکورہ تصویر میں انوشکا شرما سفید رنگ کے کُرتے کے ساتھ  نیلے رنگ کی ڈینم جینز میں ملبوس ہیں جبکہ تصویر میں وہ کافی خوش بھی لگ رہی ہیں۔ 
انوشکا شرما اپنی پوسٹ میں بھارتی موبائل فون برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں جبکہ مداح اُنہیں سوشل میڈیا پرواپس دیکھ کربہت خوش ہوئےہیں۔ 
 
واضح رہے کہ بھارت میں 22 مارچ سے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہوگیا ہے، اس لیگ میں شرکت کے لیے ویرات کوہلی بھارت واپس آگئے ہیں، وہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن اُن کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔ 
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ بہت جلد بھارت واپس آجائیں گی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں شرکت کرکے عوامی سطح پر منظرِعام پر آئیں گی۔