news
English

’’بھائی! ٹرافی کا کچھ احترام کریں‘‘ اروشی کا مارش پر طنز

ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل نقاب کشائی کی تقریب کے دوران بالی ووڈ اداکارہ ٹرافی کو چومتی نظر آئی تھیں۔

’’بھائی! ٹرافی کا کچھ احترام کریں‘‘ اروشی کا مارش پر طنز

بالی ووڈ کی نام ور اداکارہ اروشی روئٹیلا نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 
دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں 
19 نومبر کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل ٹاکرے میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی ہے، بعدازاں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کی ٹرافی کے اوپر پاؤں رکھ کر آرام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی شہری آگ بگولہ ہوگئے۔ 
سوشل میڈیا پر صارفین جہاں مچل مارش کو تہذیب کا درس دیتے دکھائی دیئے وہیں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بھی آسٹریلوی کھلاڑی کے اس عمل پر ناپسندیدگی کاا ظہار کیا جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی آسٹریلوی کرکٹر بھی خوب تنقید کی اور آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ 
 
اسی سلسلے میں اب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روئٹیلا نے بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مچل مارش، لیونل میسی اور سابق کپتان کپل دیو کی وننگ ٹرافیز کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایموجی کے ذریعے کھلاڑیوں کے رویے میں فرق ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھائی، ورلڈکپ ٹرافی کا کچھ احترام کریں۔،، 
اروشی روئٹیلا کو ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کے لئے مدعو کیا تھا جہاں اداکارہ ٹرافی کو چومتی ہوئی دکھائی دی تھیں۔ 
اپنی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعے اروشی مچل مارش کو ٹرافی کی عزت کرنے کا درس دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔