news
English

بھارت میں کوچ پر خواتین کرکٹرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

ڈیہرادون: بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹ کوچ پر بھی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد۔

بھارت میں کوچ پر خواتین کرکٹرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

بھارت میں ایک سابق کرکٹ کوچ پر بھی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد ہوگیا، آڈیو لیک ہونے پر مذکورہ کوچ نے خودکشی کی کوشش کی اور اب بھی علاج کے لیے اسپتال میں ہی موجود ہیں۔

حال ہی میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی ایک خاتون کرکٹر کے مطابق ان کے ایک سابق کوچ کی ڈیہرادون میں مشہور اکیڈمی ہے، اس میں ٹریننگ کرنے والی 3 لڑکیوں کی جانب سے ان پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا گیا۔

اس سے قبل ایک لڑکی سے جنسی تعلق کا مطالبہ کرنے کے حوالے سے ان کی آڈیو سامنے آئی تھی جس پر کوچ نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس ابھی تک ان کا بیان نہیں لے سکی۔

گزشتہ روز ہی انھیں وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا ہے اور وہ آخری اطلاعات تک بات کرنے کے قابل نہیں تھے۔