news
English

بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 17 ٹیسٹ سیریز جیت لیں  

بھارتی ٹیم سال 2013 سے ابتک ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست رہی ہے۔

بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 17 ٹیسٹ سیریز جیت لیں  

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا ناقابل عمل ہونے لگا، بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر مسلسل 17ویں سیریز جیت لی۔ 
فروری 2013 سے اب تک بھارت نے انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے علاوہ دیگر ممالک سے 17 ٹیسٹ سیریز کھیلیں تاہم کوئی بھی ٹیم اسے شکست دینے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ 
پاکستان اور بھارت نے سال 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، ممبئی حملوں کو جواز بناکر بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تاہم آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آتی رہی ہیں۔  
آخری ٹیسٹ سیریز میں بھارت نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دی تھی۔ 
واضح رہے کہ دیگر ٹیموں سے ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جس نے 2 مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر 10 سیریز جیتیں، ویسٹ انڈیز نے ایک مرتبہ 8 جبکہ ایک بار 7 سیریز ہوم گراؤنڈ پر جیتیں۔