news
English

بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کا ایشیاکپ میں دورہ پاکستان کا امکان

پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو پاکستان میں میچز دیکھنے کی دعوت دی تھی۔  

بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کا ایشیاکپ میں دورہ پاکستان کا امکان

پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کے میچز کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیداران پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کا ایشیاکپ کے دوران دورہ پاکستان کا امکان ہے، یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کو ایونٹ کیلئے دعوت نامے بھیجے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو ایشیاکپ کے میچز پاکستان میں دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی جس کو ابتداء میں مسترد کردیا گیا تھا۔ 
پی سی بی کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے بورڈ اراکان سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے، چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس اور جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ 
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں 30 اگست سے 17 ستمبر کے درمیان ہوگا۔