news
English

بھارتی فینز نے اپنے ہی فاسٹ بولر کی اہلیہ کیساتھ ’’باڈی شیمنگ‘‘ شروع کردی

بھمراہ کی اہلیہ نے صارف کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

بھارتی فینز نے اپنے ہی فاسٹ بولر کی اہلیہ کیساتھ ’’باڈی شیمنگ‘‘ شروع کردی

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمراہ کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ 
فوٹوز اینڈ ویڈیوز اَپ لوڈنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمراہ کی اہلیہ نے ویلنٹائن ڈے سے قبل شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ایک صارف نے تضحیک آمیز تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “بھابھی کا وزن بہت بڑھ گیا ہے (موٹی لگ رہی ہیں)”۔
 جس پر کرکٹر کی اہلیہ نے صارف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ “اسکول کی سائنس کی نصابی کتاب تو یاد ہوتی نہیں ہے تم سے، بڑا عورتوں کے جسم کے باے میں کمنٹس کررہے ہو، بھاگو یہاں سے”۔  
اس سے قبل آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ فائنل 2023 ہارنے کے بعد بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر جمی نیشم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور نازیبا کمنٹس کیے تھے۔ 
کیوی کرکٹر جمی نشیم نے اپنے انسٹاگرام کے ڈی ایم پر موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے، جس پر بھارتی شائقین کو دنیا بھر میں ٹرول کیا گیا تھا۔