news
English

بھارتی ٹیم میں اب کوئی کھلاڑی ’’نمبر7‘‘ جرسی نہیں پہن سکے گا، مگرکیوں؟

بھارتی بورڈ کا سابق کپتان ٹنڈولکر کے بعد دھونی کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا طریقہ۔

بھارتی ٹیم میں اب کوئی کھلاڑی ’’نمبر7‘‘ جرسی نہیں پہن سکے گا، مگرکیوں؟

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق بلیوشرٹس کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انوکھا قدم اُٹھالیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارت کو ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 7 نمبر جرسی کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے فیصلے کے بعد موجودہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جرسی نمبر 7 نہیں پہن سکے گا۔ 
اس سے قبل لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ان کی کرکٹ کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی بورڈ نے جرسی نمبر 10 کو بھی ریٹائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔  
بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ جرسی نمبر 10 اور 7 نہ لیں۔
کچھ عرصہ قبل فاسٹ بولر شاردول ٹھاکر نے مختصر مدت کے لئے جرسی نمبر 10 کا انتخاب کیا تھا بعدازاں انہوں نے نمبر تبدیل کرلیا۔