news
English

شبھمن گل کے بعد ہرشابھوگلے بھی ڈینگی کا شکار

انڈیا، آسٹریلیا اور پاک بھارت مقابلے کو مِس کروں گا، ہرشا بھوگلے کا ٹوئٹ۔

شبھمن گل کے بعد ہرشابھوگلے بھی ڈینگی کا شکار

بھارتی ٹیم کے اوپنر شبھمن گل کے بعد معروف کمنٹیٹر ہرشابھوگلے بھی ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں۔ 
ہرشابھوگلے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا کہ مجھے ڈینگی ہوگیا ہے اور اس کے نتیجے میں کمزوری اور قوت مدافعت کم ہونے سے یہ ناممکن ہو جائے گا کہ میں اسٹیڈیم میں جا کر بھارتی ٹیم کے دونوں اہم میچ دیکھ سکوں۔،،
ان کا کہنا تھا کہ میں 19 تاریخ کو کھیل کے لئے وقت پر واپس آنے کی امید کر رہا ہوں۔ میرے ساتھی، اور نشریاتی عملہ، بہت مددگار رہے ہیں
(اور انہوں نے بھارت بمقابلہ آسٹریلیا کے دوسرے ہاف کے دوران اضافی کام کا بوجھ اٹھالیا) اور میں ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کرنے کا منتظر ہوں"۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے اوپنر شبھمن گل کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں  جس کے بعد وہ اب 14 اکتوبر ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ہرشا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنی طبیعت سے متعلق مطلع کیا اور بتایا کہ وہ بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔  
بھارتی صحافی نے لکھا کہ ’میں 14 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ میں شریک نہ ہونے پر مایوس ہوں کیونکہ مجھے ڈینگی ہوگیا ہے اور کم قوت مدافعت اور کمزوری کے باعث میری میچ میں شرکت ناممکن ہے‘۔ انہوں نے لکھا ’مجھے امید ہے کہ میں بھارت کے 19 اکتوبر کو ہونے والے میچ سے قبل صحت یاب ہوکر واپس آجاؤں گا‘۔ 
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ہفتے کے روز (14 اکتوبر) کو ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، دونوں ٹیموں نے اپنے دونوں میچز جیت رکھے ہیں۔۔