news
English

ویمنز بگ بیش میں جلے ہوئے ٹوسٹ نے میچ رکوا دیا

ڈریسنگ روم میں کسی پلیئر سے ٹوسٹ جلنے سے جو دھواں اٹھا اسی سے فائر الارم بجے

ویمنز بگ بیش میں جلے ہوئے ٹوسٹ نے میچ رکوا دیا فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

ویمنز بگ بیش میں جلے ہوئے ٹوسٹ نے میچ رکوا دیا۔

میلبورن رینیگیڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے والی اسکورچرز کی ٹیم نے 8 اوورز میں ایک وکٹ پر 50 رنز بنائے تھے کہ اچانک فائر الارم بج اٹھے جس سے میچ روک دیا گیا، کرکٹ وکٹوریہ کی بلڈنگ میں موجود تمام پلیئرز، آفیشلز و دیگر عملہ میدان کے وسط میں آگیا، فوری طور پر فائر بریگیڈ بھی پہنچ گئی، اس دوران 10 منٹ کیلیے کھیل رکا رہا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ ڈریسنگ روم میں کسی پلیئر سے ٹوسٹ جلنے سے جو دھواں اٹھا اسی سے فائر الارم بجے۔ رواں ماہ ہی ایک شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران ایئر کنڈیشن میں اسپارک کی وجہ سے بھی فائر الارم بج اٹھے تھے، تب بھی کچھ دیر میچ رکا رہا تھا۔