news
English

بگ بیش لیگ: عثمان خواجہ کے بلے پر امن کی فاختہ کا نشان

عثمان خواجہ نے تمام تر مخالفت کے باوجود بگ بیش لیگ میں اپنے بلے اور جوتوں پر امن کی فاختہ کے نشان کا استعمال کرلیا۔

بگ بیش لیگ: عثمان خواجہ کے بلے پر امن کی فاختہ کا نشان

آسٹریلوی اوپنر کو فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے اجازت دی تھی، اس حوالے سے تازہ ترین پیشرفت میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں امن کی فاختہ کے نشان کا اپنے بلے اور جوتے پر استعمال کرلیا۔ 
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امن کا نشان لگانے سے روک دیا تھا جس پر کرکٹر نے احتجاجاً سیاہ آرم بیڈ پہن کر میچ میں شرکت کی تھی تاہم بعد میں کرکٹ آسٹریلیا نے اوپنر کو فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی اجازت دے دی۔ 
اسرائیل کے فلسطین پر مظالم اور غزہ میں جاری دہشت گردی کے خلاف عثمان خواجہ عوامی سطح پر بات کرتے رہے ہیں، جس پرانہیں شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تاہم اوپنر اپنے موقف پر ثابت قدم رہے اور کرکٹ آسٹریلیا سے اپنا احتجاج کا حق حاصل کیا۔ 

دوسری جانب بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی اور پرتھ اسکورچرز کیخلاف میچ میں امن کی فاختہ کا نشان جوتے اور بیٹ پر واضح کیا، اس میچ میں عثمان محض 14 رنز ہی بناسکے تھے۔