news
English

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ سے پہلے آسٹریلیا کا اعتماد بحال

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے دو دن قبل مچل مارش نے آسٹریلوی بلے باز کو بالنگ کرائی۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ سے پہلے آسٹریلیا کا اعتماد بحال

آسٹریلیا کے لیے ایک اچھی خبر آگئی، زخمی بولر مچل مارش صحتیاب ہوکر میدان میں پرفارم کرنے کو تیار ہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے دو دن قبل مچل مارش نے آسٹریلوی بلے باز کو بالنگ کرائی اور اپنی فٹنس کی جانچ کی۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ سے پہلے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے ٹیم آسٹریلیا کے کپتان مِچل مارش کی بولنگ کرنے کی صلاحیت کینگروزکےلئےایک اہم اضافہ ہوگی۔ 
آسٹریلیا کے اہم بولر مچل مارش، جو آئی پی ایل کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے دوران بالنگ نہیں کی، تاہم اب کینگروز کے لیے خوشی کی بات ہے کہ مچل مارش اب گلین میکسول، مارکس اسٹونس اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا کے ساتھ ایک اور بولنگ آپشن فراہم کرتے ہیں، جو آسٹریلیا کےلیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔ 
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے سپر ایٹ میچ سے دو دن پہلے، مچل مارش نے آسٹریلیا کے بیٹسمین کو بالنگ کرائی۔ کپتان کو اس بات کا یقین ہے کہ ان کی بولنگ انٹیگوا میں جمعہ کو ہونے والے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ایک آپشن کے طور پر موجود رہے گی اور ضرورت پڑنے پر وہ ضروربولنگ کرائیں گے۔ 
بنگلہ دیش کے ساتھ شیڈول میچ سے قبل ایک بیان میں مارش نے کہا کہ "میں بولنگ کے لیے دستیاب ہوں، میں جسمانی طور پر بھی اچھا محسوس کررہا ہوں، مجھے بولنگ سے راحت حاصل کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، میں اس حوالے سے کئی بار مذاق بھی کرتا ہوں۔،، 
ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس جو لائن اپ ہے، مجھے حقیقت میں ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ میں بولنگ کروں، لیکن مجھے اس فارمیٹ میں آپشنز ہونے کی بہت زیادہ اہمیت محسوس ہوتی ہے، اور ہمارے پاس بولنگ کے شعبے میں بہت سارے آپشنز ہیں۔" 
دوسری جانب اب تک ہونے والے میچز میں آسٹریلیا کو اپنی فیلڈنگ میں بہتری کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، جب انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایک مشکل جیت میں چھ کیچز ڈراپ کیے۔ سپر ایٹ گروپ میں کینگروز کو اپنی فیلڈنگ کو بہترکرنے کی ضرورت ہوگی۔ مارش، جنہوں نے خود تین کیچز ڈراپ کیے، ٹیم کے اندر اعتماد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ "یہ فیلڈ میں ہماری بہترین کوشش نہیں تھی، میرے خیال میں میں نے تین کیچز ڈراپ کیے تھے، تو اس کے لیے میں ذمہ دار ہوں، لیکن جس چیزکےبارے میں ہم بات کرتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہماری ٹیم میں بھرپور اعتماد ہے۔ ہمارے پاس مشکل اور کٹھن لمحوں میں ڈٹ کر کھڑے ہونے کا بہت زیادہ اعتماد ہے اور اب سپر ایٹ کے میچز شروع ہو رہے ہیں تو میرا خیال ہے کہ ہماری ٹیم کے پاس اعتماد بہت زیادہ ہے۔"