news
English

ڈوپلیسی ’ بگ تھری ‘ کیخلاف پھٹ پڑے

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 3 بڑے ممالک کے حوالے سے کیا ہورہا ہے، ڈوپلیسی

ڈوپلیسی ’ بگ تھری ‘ کیخلاف پھٹ پڑے فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی بھی ’بگ تھری‘ کے خلاف پھٹ پڑے۔

جب ان سے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی جانب سے سالانہ ون ڈے سپر سیریز کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 3 بڑے ممالک کے حوالے سے کیا ہورہا ہے، زیادہ تر میچز ان کے ہی خلاف ہورہے ہیں،ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اس وقت خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ مقابلے برابری کی بنیاد پر نہیں ہورہے، چھوٹی ٹیموں کو طویل فارمیٹ کے زیادہ میچز کھیلنے کو نہیں ملتے۔