ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر نے بابراعظم کو پاکستان میں اپنا سب سے زیادہ پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا
سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور کمنٹیٹر این بشپ نے پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کو صرف ایک لفظ میں شاندار ناموں سے یاد کیا۔
کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق ویسٹ انڈین پلئیر اور کمنٹیٹر این بشپ کے ساتھ ایک ویڈیو سیگمنٹ ہوا، جس میں بشپ سے بابراعظم، مہندرا سنگھ دھونی، شاہین شاہ آفریدی، ویرات کوہلی اور شاہد آفریدی کی ایک لفظ میں تعریف اور وضاحت کرنے کو کہا گیا۔
جس پر معروف کمنٹیٹر نے جواب دیا کہ صرف ایک لفظ میں بابراعظم کو ‘مسلسل’، دھونی کو ‘دانشور’، شاہین آفریدی کو ‘شو مین’، کوہلی کو‘خوبصورت اور شاہد آفریدی کو ‘شاندار’ قرار دیا جاسکتا ہے۔
قبل ازیں 53 سالہ ویسٹ انڈین کرکٹر نے بابراعظم کو پاکستان میں اپنا سب سے زیادہ پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔
واضح رہے کہ بابراعظم نے جب ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 5 ہزار بنائے تھے تو انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابر نے آج بہت بڑے بڑے نام پیچھے چھوڑے ہیں انہیں ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہیے۔