news
English

ویمنز کیمپ کے لیے 36 پلیئرز کا اعلان، بسمہٰ معروف کی واپسی

کراچی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے لیے پاکستان کی ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

ویمنز کیمپ کے لیے 36 پلیئرز کا اعلان، بسمہٰ معروف کی واپسی

بیٹی کی ولادت کے بعد میدان میں واپسی کا فیصلہ کرنے والی سینئر بلے باز بسمہٰ معروف بھی ان منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں، ممکنہ کھلاڑی 10سے 19 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں شیڈول 7میچز پرمشتمل سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے لیے منتخب کی گئی ان 36 کھلاڑیوں کو 2ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا، تیسری مقامی بوائزٹیم ہوگی، پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ 2022 کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو ہوگا۔