news
English

بسمہ معروف ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بسمہ معروف ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم

ایشیا کپ کے لیے بنگلا دیش روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ویمن ٹیم اچھے نتائج دے گی، ایونٹ سے اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی اچھی تیاری کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں براستہ دبئی بنگلا دیش روانہ ہوگئی ہے۔

اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم اکتوبر سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 اکتوبر کو ہو گا۔