news
English

بسمعہ معروف نے قومی ویمن ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

 لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والی بسمعہ معروف نےکپتانی سے استعفی دے دیا البتہ وہ بطور کھلاڑی ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گی۔

بسمعہ معروف نے قومی ویمن ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

بسمہ معروف کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم کی پرفارمنس کا گراف ملاجلا رہا، کمزور ٹیموں کے خلاف ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی رہی جبکہ مضبوط ٹیموں کے خلاف کارکردگی غیرمعیاری رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے بسمہ معروف کی کپتانی میں 62 میں سے 27 ٹی20 میچز میں کامیابی پائی جبکہ 32 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں بطور کپتان بسمعہ سرخرو رہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بسمعہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نجم سیٹھی نے بسمعہ معروف کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ نئی کھلاڑی کو قیادت سونپنے کے حق میں پیں تاہم بسمعہ ایک سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کے لیے کھیلتی رہیں گی۔