news
English

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانزکو بڑا دھچکا لگ گیا

اولی سٹون کمر کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے جس سے فرنچائز اہم فاسٹ بولر کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانزکو بڑا دھچکا لگ گیا

پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز کو​خدمات فراہم کرنے والے​​ انگلش پیسر اولی اسٹون کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو سے باہر ہوگئے ہیں۔ ملتان سلطانز مقررہ وقت پر ان کے متبادل کے لیے درخواست دے گی۔
تفصیلات کے مطابق 20 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ کے دوران اولی سٹون زخمی ہوگئے تھے۔ وہ اپنے چوتھے اوور کی بقیہ دو گیندیں مکمل کیے بغیر میدان سے باہر جانے پر مجبور ہوئے۔ 
ملتان سلطانز اس وقت تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں اور آج ان کا اپنے ہوم گرائونڈ میں پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا۔ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے اپنے آخری میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔
دوسری جانب بابر اعظم کی کپتانی میں پشاور زلمی قابل ستائش کارکردگی کے باوجود پی ایس ایل 2024 کے جاری سیزن میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہوئے کامیابی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔