news
English

بی پی ایل: بنگلہ دیش میں بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی مشہورہوگئی  

بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی کی تصویرسوشل یڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بی پی ایل: بنگلہ دیش میں بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی مشہورہوگئی  

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) 2024 کے دوران سابق پاکستانی کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی۔ 
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم بس میں سوار ہونے لگتے ہیں کہ شائقین میں سے ایک لڑکی ان سے آٹوگراف مانگتی ہے جس پر بابراعظم لڑکی کو بس کے اندر بلاتے ہیں۔ 
شائقین کے درمیان کھڑی لڑکی سیکیورٹی کی اجازت سے بس کے اندر داخل ہوتی ہے جہاں بابراعظم لڑکی سے ملاقات کرکے اپنا آٹوگراف دیتے ہیں جس پر وہ بہت خوشی کا اظہار کرتی ہے۔ 
لڑکی بس سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بہت خوش نظر آتی ہے اور بابراعظم کے آٹوگراف کو زندگی کا ایک قیمتی لمحہ قرار دیتی ہے۔ 
واضح رہے کہ بی پی ایل میں بابراعظم رنگ پور رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آخری میچ میں بابراعظم نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔