news
English

جنوبی افریقہ کوٹی 20 ورلڈکپ ٹائٹل جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،براڈ ہاگ

جنوبی افریقہ کی زبردست ٹیم اور مضبوط کھیل کی وجہ سے وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں، سابق آسٹریلوی کھلاڑی

جنوبی افریقہ کوٹی 20 ورلڈکپ ٹائٹل جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،براڈ ہاگ

سابق آسٹریلوی کرکٹر براڈ ہاگ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ جنوبی افریقہ طویل مدت سے آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا اپنا خواب پورا کرے گا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔
ایڈن مارکرم کی قیادت میں جنوبی افریقہ، ہندوستان کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی دو ٹیموں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پپکی کرلی ہے جہاں اسے افغانستان کا سامنا کرنا ہے۔ 
آسٹریلیا کے سابق کرکٹربراڈ ہاگ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی زبردست ٹیم اور مضبوط کھیل کی وجہ سے وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔ انہوں نے ریزا ہینڈرکس اور ہینریک کلاسن جیسے کھلاڑیوں کو ٹیم کی کامیابی کے لئے کلیدی کردار قرار دیا۔ 
براڈ ہاگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنوبی افریقہ کے کپتان ایدن مارکرم کے زیر قیادت ٹیم کے بیلنس اور جارحانہ کھیل اپنانے پر قیادت کو ستائش پیش کی، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی اب تک میگا ایونٹ میں مسلسل کامیابیوں کی وجہ سے ان کے ہاتھ میں ٹائٹل لانے کے مواقع زیادہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ اس بار جنوبی افریقہ ورلڈ کپ جیت جائے گا۔