کراچی: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے۔
سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی نے آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں، موجودہ پاکستانی پلیئرز کا خود پر اعتماد انہیں بہترین ثابت کر رہا ہے۔
شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے بریٹ لی نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی شاندار بولر ہے، اس کی رفتار بہت اچھی ہے، دراز قامت بولر کو باؤنس بھی بہتر ملتا ہے، میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں، اسی طرح بابر کی بلے بازی کی تکنیک بھی شاندار ہے، وہ سردست دنیائے کرکٹ میں بہترین کور ڈرائیو شاٹ کھیل رہے ہیں۔