news
English

سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی کا لیجنڈری وسیم اکرم کو خراج تحسین

غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستانی فاسٹ بالر کے مداح نکلے

سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی کا لیجنڈری وسیم اکرم کو خراج تحسین تصویر: اے ایف پی

سابق پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم نے 43 سال کی عمر میں بالنگ کرکے جنوبی افریقہ کے لیجنڈری بلے باز جیک کیلس کو آئوٹ کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے بتایا کہ وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم میں شامل تھے۔ ایک روز بھارت میں نیٹ پریکٹس کے دوران اپنی پوری کوشش کے باوجود وہ جنوبی افریقہ کے آل رائونڈر جیک کیلس کو آئوٹ کرنے میں ناکام رہے تھے ایسے میں ان کے بالنگ کوچ پاکستانی لیجنڈری بالر وسیم اکرم نے ان سے کہا کہ گیند مجھے دو میں تین سے چار گیندوں میں ہی جیک کیلس کو آئوٹ کردوں گا۔ اس پر جیک کیلس مسکرائے کیونکہ وسیم اکرم نے کرکٹ والے مخصوص جوتوں کے بجائے عام سے جوتے پہن رکھے تھے جبکہ بریٹ لی نے گیند وسیم اکرم کو دے دی۔ وسیم اکرم اپنے مخصوص انداز میں دوڑتے ہوئے آئے اور گیند کی جسے جیک کیلس نے اچھی طرح کھیل لیا اسی طرح تین گیندیں ہوگئیں اور سب سوچنے لگے کہ وسیم اکرم اپنے دعوے کے مطابق جیک کیلس کو آئوٹ کر پائیں گے یا نہیں۔

اتنے میں وسیم اکرم  نے چوتھی تیز رفتار گیند پھینکی اور جیک کیلس کو آئوٹ کردیا جس سے تمام کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بریٹ لی نے خوشی سے اچھلتے ہوئے کہا وسیم بھائی آپ عظیم ہیں۔