news
English

برائن لارا نے سنچری پر اظہر علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

میں نے فواد عالم اور رضوان کے ساتھ 2 بہترین شراکتیں دیکھیں مگر اظہر نے نئے دور کی بہترین کیپٹن اننگز کھیلی، سابق کپتان

برائن لارا نے سنچری پر اظہر علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے فوٹو: اے ایف پی

سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری جڑنے والے اظہر علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

سوشل میڈیا پر برائن لارا نے کہا کہ اتوار کو جب میں جاگا تو سوچا ٹیسٹ کرکٹ، کیریبیئن پریمیئر لیگ، گالف یا یوئیفا چیمپئن شپ دیکھوں، مگر پھر میں نے اظہر علی کی بیٹنگ دیکھنا شروع کی جو ایک ایسا ٹیسٹ بچانے کی کوشش کررہے تھے جس میں فتح کا کوئی امکان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فواد عالم اور رضوان کے ساتھ 2 بہترین شراکتیں دیکھیں مگر اظہر نے نئے دور کی بہترین کیپٹن اننگز کھیلی، میں جانتا تھا کہ سی پی ایل میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز جیت جائیں گے مگر میں نے ریموٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا، اظہر آپ بہت اچھا کھیلے۔