news
English

برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں سوار ہو کر میچ دیکھنے پہنچ گئے

پنڈی جلساں تے میچ تکساں، برطانوی ہائی کمشنر کا رکشہ ڈرائیور سے پوٹھوہاری زبان میں مکالمہ

برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں سوار ہو کر میچ دیکھنے پہنچ گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے موقع پر پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے پوٹھوہاری اور اردو زبان میں دلچسپ گفتگو کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل بھی یادگار تھا، دونوں بار انگلینڈ کے کرکٹرز بازی لے گئے، اب سب کی نظریں ٹیسٹ پر ہیں کہ کونسی ٹیم بیسٹ ہے۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پہلی سے 21 دسمبر تک جیت اسی کی ہوگی جو گرم جوشی دکھائے گا، لڑکو، جم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔

برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو کے عقب میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود ہے جو ان کی گفتگو ختم ہوتے ہی ان سے پوٹھوہاری زبان میں پوچھتا ہے کتھے جلسو، جس کا مطلب ہے کدھر جانا ہے؟

اس پر ٹرنر نے بھی پوٹھوہاری میں کہا کہ راجہ جی پنڈی جُلساں، تے میچ تکساں۔ یعنی پنڈی جانا ہے اور میچ دیکھنا ہے۔