news

براڈکاسٹر کی جانب سے پاکستان کی غلط الیون پیش، وسیم اکرم برہم

کراچی: بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں میچ سے قبل براڈکاسٹرز کی جانب سے پاکستانی الیون کے نام غلط پیش کیے گئے جس پر سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم برہم ہوگئے۔

براڈکاسٹر کی جانب سے پاکستان کی غلط الیون پیش، وسیم اکرم برہم

وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ انھیں کھیل سے پہلے ملکی الیون کے بارے میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے معلوم ہوا، میں بھی شاہنواز دھانی کو کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا، مجھے یوسف نے بتایا تھا کہ دہانی کھیل رہا ہے اس لیے اگر بیٹنگ کوچ کو معلوم نہیں کہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے۔

بعدازاں وسیم اکرم کو ٹی وی پریزینٹر نے میچ سے پہلے کے تجزیے کے دوران ہونے والی غلطی سے آگاہ کیا تو انہوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوش مت کرو، اس آدمی کو خوش رکھو جو غلط ٹیم بیان کررہا ہے، یہ بڑا کھیل ہے، یہ کوئی چھوٹی غلطی نہیں ہے۔