news
English

ایک اوور میں 6 چھکے اور اسٹیورٹ براڈ کا کیرئیر

انگلش بالر نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 604 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک اوور میں 6 چھکے اور اسٹیورٹ براڈ کا کیرئیر

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو کرکٹ کی دنیا چونک کر رہ گئی۔ 
اسٹیورٹ براڈ نے عالمی کرکٹ میں ساتویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے انگلش بالر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا خاتمہ کیا، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 843 وکٹیں حاصل کیں جس میں 604 وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ، 171 وکٹیں ون ڈے جبکہ 65 وکٹیں ٹی20 میں حاصل کیں۔ 
انگلیںڈ کیلئےکھیلے گئے 167 میچوں میں اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے فاسٹ بولر بنے، محض 15 رنز دے کر 8 وکٹیں لینا، ان کی بہترین بولنگ رہی۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں براڈ 843 وکٹیں لے کر ساتویں نمبر پر رہے جبکہ سری لنکا کے مرلی دھرن 1 ہزار 347 وکٹوں کے ساتھ پہلے،آسٹریلیا کے آنجہانی بالرشین وارن 1 ہزار ایک وکٹوں کے ہمراہ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 976 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 
پاکستان کی جانب سے 916 وکٹیں حاصل کرکے دنیا کے چھٹے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر وسیم اکرم ہیں جبکہ فہرست میں وقار یونس 789 وکٹوں کے ہمراہ 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔
سال 2007 میں اسٹیورٹ براڈ نے 21 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی سال ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے یوراج سنگھ نے انہیں 6 بالز پر 6 چھکے بھی لگائے تاہم نوجوان فاسٹ بولر نے دوبارہ پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ 
براڈ نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی جب آخری بال فیس کی تو اس پر براڈ نے مچل اسٹارک کو چھکا لگایا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آخری بال پر ایلکس کیری کی وکٹ حاصل کی اور انگلینڈ کو میچ جتوایا۔ 
انگلش پیسر نے کسی لیگ میں کھیلنے کے بجائے ہمیشہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی اور یہی وجہ ہے کہ وہ 600 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ اس کارنامے پر انہیں ملک بھر میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔