news
English

کپتان بابراعظم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر عوام کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کپتان بابراعظم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہںچ گئے جہاں ان کا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے استقبال کیا گیا۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہںچے۔ کپتان بابر اعظم کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ 
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے بعد لاہور پہنچے ہیں، بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر عوام کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ٹیم منیجر بھی ان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔  
کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کو ویلکم کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے اور اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو گاڑیوں تک پہنچایا گیا جبکہ کچھ مداحوں نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔