اس اسٹریٹجک اقدام کا مطلب یہ ہے کہ پی سی بی اب سے وزیر اعظم کے دفتر کے براہ راست دائرہ کار میں کام کرے گا، اس طرح آئی پی سی کے لیے وزارت کے ساتھ اپنے سابقہ انتظامی تعلقات منقطع کردے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ سے کابینہ ڈویژن منتقل کردیئےگئے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات کو کابینہ ڈویژن منتقل کردیا ہے۔
نگراں حکومت کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق یہ بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ سے کابینہ ڈویژن منتقل کردیے ہیں۔
اس فیصلے کے بعد پی سی بی کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیا گیا ہے جب کہ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے باظابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس اسٹریٹجک اقدام کا مطلب یہ ہے کہ پی سی بی اب سے وزیر اعظم کے دفتر کے براہ راست دائرہ کار میں کام کرے گا، اس طرح آئی پی سی کے لیے بورڈ وزارت کے ساتھ اپنے سابقہ انتظامی تعلقات کو منقطع کردے گا۔