news
English

یوزویندرا چاہل کا ڈی کک کے پوز پر دلچسپ تبصرہ

کوئنٹین کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے شیئر کی جارہی ہے جس میں وہ گراؤنڈ میں لیٹے ہوئے ہیں

یوزویندرا چاہل کا ڈی کک کے پوز پر دلچسپ تبصرہ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل نے جنوبی افریقی بیٹسمین کوئنٹین ڈی کک کے ایک پوز پر دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔

بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل نے جنوبی افریقی بیٹسمین کوئنٹین ڈی کک کے پوز پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’ کوئینی بھائی، آپ سے نہیں ہو پائے گا‘۔

کوئنٹین کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے شیئر کی جارہی ہے جس میں وہ گراؤنڈ میں لیٹے ہوئے ہیں۔