لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ احسان مانی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر نہ لانا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کو پیسہ کرکٹ کے فروغ کے لیے ملتا ہے، ممبران کے خرچوں کے لیے نہیں، ہر معاملہ میں شفافیت ہونی چاہیے۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی اپنی رہائش، گاڑی یا سفر پر خرچ کیا تو اس کی تفصیل ایک دو ہفتے بعد ہی ویب سائٹ پر جاری کر دی جاتی تھی، اگر یہ سلسلہ ختم کر دیا گیا تو افسوسناک ہے۔