ذرائع کے مطابق وطن واپسی پر بورڈ حکام کی جانب سے مصباح الحق سے جواب طلبی ہوگی
دورہ نیوزی لینڈ میں شرمناک پرفارمنس پر ٹیم مینجمنٹ کا سخت احتساب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وطن واپسی پر بورڈ حکام کی جانب سے مصباح الحق سے جواب طلبی ہوگی، بیٹنگ کوچ یونس خان اور بولنگ کوچ وقار یونس سے بھی ناقص ترین کارکردگی پر بازپرس کی جائے گی۔
اگلے ہفتے سلیم یوسف کی سربراہی میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی مصباح سے خراب کارکردگی اور بعض کھلاڑیوں کی جانب سے درست رویہ روا نہ رکھے جانے کی شکایات کا بھی جائزہ لے کر سفارشات دی جائیں گی۔ کرکٹ کمیٹی کے ایک اہم ممبر کو مستقبل میں غیرملکی کوچ کی تلاش کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔