news
English

چھکا، نوبال، ہٹ وکٹ! خواتین کے میچ میں دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا  

جنوبی افریقہ اور آسٹریلوی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے ایک اوور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

چھکا، نوبال، ہٹ وکٹ! خواتین کے میچ میں دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا  

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں عجیب منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب الانا کنگ نے چھکا لگایا اور اسی گیند پر وہ ہٹ وکٹ، آؤٹ بھی ہوگئیں۔
 
میچ کے 48 ویں اوور کی آخری گیند پر جب مساباتا کلاس نے نو بال کرائی تو آسٹریلوی بیٹر نے اس پر چھکا لگادیا تاہم وہ زوردار ہٹ لگانے کے بعد اپنا توازن کھو بیٹھیں اور ہٹ وکٹ ہوگئیں، ابھی شائقین کرکٹ سمجھ ہی نہیں پائے تھے کہ چھکا ہے یا بیٹر آئوٹ ہوگئی ہیں کہ گیند کمر سے اونچی ہونے کی وجہ سے امپائر نے نوبال کا اشارہ کردیا اور یوں کینگرو پلیئر آئوٹ ہونے سے بچ گئیں اور ٹیم آسٹریلیا کو ایک گیند پر 7 رنز مل گئے۔  
اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میں کامیابی سمیٹ کر پہلی بار تاریخ میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔