news
English

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی شاہنواز دھانی کے رویے پر تنقید

وہاب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اعظم خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی شاہنواز دھانی کے رویے پر تنقید

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نوجوان کرکٹر شاہنواز دھانی کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر، وہاب ریاض نے شاہنوازدھانی کے رویے کے بارے میں ملنے والی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے، کرکٹ کے بارے میں شاہنواز دھانی کے نقطہ نظر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
ایک مقامی ٹی وی چینل پر ایک حالیہ بیان میں وہاب ریاض نے انکشاف کیا کہ "ہمیں دھانی کے رویے کے حوالے سے کچھ منفی رائے ملی ہے اور ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انھوں نے پریکٹس نیٹ میں بولنگ کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور بعض مواقع پر ضروری محنت سے بچنے کی کوشش کی۔" 
مزید برآں، وہاب نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اعظم خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اعظم خان کے بطور وکٹ کیپر بلے باز انتخاب پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وہاب ریاض نے زور دے کر کہا کہ "اگر اعظم خان کسی میچ میں حصہ لیتے ہیں، تو یہ وکٹ کیپر کی حیثیت میں ہوگا نہ کہ فیلڈر کے طور پر۔"